وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ میں الیکشن کا بگل بجاتے ہوئے آج
کانگریس حکومت پر ریاست كو برباد کرنے کا الزام لگایا اور ریاست کی
مجموعی ترقی کے لئے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے
پی) کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ مسٹر مودی نے یہاں پریڈ گراؤنڈ میدان میں
چاردھامو کو جوڑنے کے لئے آل ویدر سڑک پروجکٹ کا سنگ بنیاد
رکھنے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خود کو اتراکھنڈ کا شکرگزار بتایا
اور کہا کہ اس ریاست کو بہترین ریاست بنانے کے لئے انھیں دیو ی دیوتاؤں کی
سرزمین کے لوگوں کا آشیرواد چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی اٹل بہاری
واجپئی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دور میں اتراکھنڈ ریاست
کی تشکیل ہوئی تھی لیکن یہاں کی کانگریس حکومت نے اس ریاست کو تباہ کر دیا
ہے۔ اسے مشکلات سے باہر نکالنے کی ذمہ داری اب ہماری ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، "اتراکھنڈ کو کھائی میں دھکیل دیا گیا
ہے۔ اسے برباد کر
دیا گیا ہے۔ ریاست کو مشکل سے باہر نکالنے کے لئے ڈبل انجن کی ضرورت ہے۔
ایک انجن دہلی میں لگا ہوا ہے اور اب اتراکھنڈ میں بھی دوسرا انجن لگانا
ہے۔ اتراکھنڈ کو تیز رفتار سے آگے بڑھانا ہے اور اسے بہترین ریاست بنانا
ہے۔ " اتراکھنڈ میں تباہی کے دوران ا سکوٹر میں ایک ساتھ 35 لیٹر تیل
بھرانے جیسے بل جمع کئے جانے سے متعلق بدعنوانی کے انکشافات کے تناظر میں
مسٹر مودی نے کہا، "اتراکھنڈ میں ا سکوٹر بھی پیسہ کھاتا ہے۔ا سکوٹر بھی
سرکاری فنڈز کی چوری کر رہا ہے۔ دیو ی دیوتاؤں کی زمین بہادر سپوتوں کی
زمین ہے،
مسٹر مودی نے کہا، "میں دیو ی بھومی کا شکر گزار ہوں اور یہاں کے عوام کی
خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ اتراکھنڈ میں بی جے پی کی حکومت بنے گی تو یہاں ترقی
ہوگی۔ " انہوں نے کہا کہ اجولا یوجنا کا فائدہ اتراکھنڈ کی ان ماں بہنوں كو
بھی ملنا چاہئے جو رسوئی میں ایک وقت میں تقریبا چار سو سگریٹ کے برابر
دھواں پی جاتی ہیں۔